اے شہرِ خرد کی تازہ ہوا وحشت کا کوئی انعام چلے
کچھ حرفِ ملامت اور چلیں کچھ وردِ زباں دشنام چلے
اک گرمئ جستِ فراست ہے اک وحشتِ پائے محبت ہے
جس پاؤں کی طاقت جی میں ہو وہ ساتھ مرے دو گام چلے
ایسے غمِ طوفاں میں اکثر اک ضد کو اک ضد کاٹ گئی
شاید کہ نہنگ آثار ہوا کچھ اب کے حریفِ دام چلے
جو بات سکوتِ لب تک ہے اس سے نہ الجھ اے جذبۂ دل
کچھ عرضِ ہنر کی لاگ رہے کچھ میرے جنوں کا کام چلے
… More
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔