"ایک فکشن نگار کا سفر نامہ سے مقتبس” ہندی سے ترجمہ : رضوان الدین فاروقی میں ا…


📚 "ایک فکشن نگار کا سفر نامہ سے مقتبس”
ہندی سے ترجمہ : رضوان الدین فاروقی

میں اس کے لیے پابند نہیں ہوں کہ آپ میری بات سمجھیں۔ میں آپ کی سطح پر نہیں اتروں گا۔ اگر آپ مجھے پڑھنا چاہتے ہیں، آپ کو میری سطح پر آنا پڑے گا۔ آسکتے ہوں تو آئیے، نہ آسکتے ہوں تو اللہ اللہ کیجیے۔ وہ کہنے لگے، آپ چھپواتے کیوں ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ چار آدمی تو ہمیں پڑھنے والے ہیں۔ میں نے اپنی شاعری کی پہلی کتاب کے آخر میں بہت ساری باتیں لکھی تھیں، ان میں سے ایک کے بارے میں بتاتا ہوں۔ دلّی کے ایک شاعر تھے بدر چاچ۔ چاچ ایک جگہ کا نام ہے۔ فارسی میں یہ بہت چلتا ہے کہ شاعر کے نام کے ساتھ جگہ کا نام جوڑ دیں۔ بدر چاچ یعنی چاچ کا بدر۔ بدر ان کا تخلص تھا۔ وہ تغلق کے زمانے کے تھے اور بڑی مشکل شاعری کرتے تھے۔ کسی نے ان سے کہا کہ چاچ تمھاری شاعری صرف دو لوگ سمجھ سکتے ہیں، چاچ نے جواب دیا، ’’میں انھیں دو لوگوں کے لیے لکھتا ہوں۔‘‘


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3860477010849470


Comments

3 responses to “"ایک فکشن نگار کا سفر نامہ سے مقتبس” ہندی سے ترجمہ : رضوان الدین فاروقی میں ا…”

  1. i have recently read this book. its an excellent book

  2. لیول کی بات ہے میاں۔۔۔اور فاروقی صاحب کا لیول واقعی ہائی تھا۔۔
    ❤️❤️❤️

  3. آپ کے ترجمے کا کمال یہ ہے کہ یوں لگتا ہے کہ ہم فاروقی صاحب کو پڑھ نہیں رہے بلکہ سن رہے ہیں ۔وه مجسم ہو کر سامنے آ کھڑے ہوئے ہیں ۔