پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ایک سے سلسلے ہیں سب ہجر کی رُت بتا گئی پھر وہی ص…

ایک سے سلسلے ہیں سب ہجر کی رُت بتا گئی
پھر وہی صُبح آئے گی پھر وہی شام آ گئی

میرے لہو میں جل اُٹھے اتنے ہی تازہ دم چراغ
وقت کی سازشی ہوا جِتنے دیے بُجھا گئی

میں بھی بہ پاسِ دوستاں اپنے خلاف ہو گیا
اب یہی رسمِ دوستی مُجھ کو بھی راس آ گئی

تند ہوا کے جشن میں لوگ گئے تو تھے مگر
تن سے کوئی قبا چھنی سر سے کوئی رِدا گئی

دِلِ زدگاں کے قافلے دُور نِکل چُکے تمام
اُن کی تلاش میں نگاہ اب جو گئی تو کیا گئی

آخرِ شب کی داستاں اور کریں بھی کیا بیاں
ایک ہی آہ سرد تھی سارے دیے بجھا گئی

ڈاکٹر پیرزادہ قاسم

المرسل: فیصل خورشید


Comments

3 responses to “ایک سے سلسلے ہیں سب ہجر کی رُت بتا گئی پھر وہی ص…”

  1. بہت خوب
    ایک ہی سلسلے ہیں سب ہجر کی رت بتا گئی
    پھر وہی صبح آئے گی پھو وہی شام آئے گی

  2. تازہ بریدہ شاخِ گل تجھ کو تو ہوش ہی نہیں
    دیکھ ترے قریب سے رقص کناں صبا گئی

  3. اس کے جمال کا تھا دن، میرا وجود اور پھر
    صبح سے دھوپ بھی گئی، رات سے چاندنی گئی..!!

    جون ایلیا

جواب دیں