پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

"ایک سبق جغرافیے کا” جغرافیہ میں سب سے پہلے یہ بتا…

"ایک سبق جغرافیے کا”
جغرافیہ میں سب سے پہلے یہ بتایا جاتا ہے کہ دُنیا گول ہے۔ ایک زمانے میں بے شک یہ چپٹی ہوتی تھی پھر گول قرار پائی۔ گول ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ لوگ مشرق کی طرف سے جاتے ہیں، مغرب کی طرف جا نکلتے ہیں، کوئی ان کو پکڑ نہیں سکتا۔ اسمگلروں، مجرموں اور سیاست دانوں کے لیے بڑی آسانی ہوگئی۔
ہٹلر نے زمین دوبارہ چپٹا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوا۔

المقتبس: اردو کی آخری کتاب از ابنِ انشؔا