اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ افسانے

*.. ایک سادہ فارمولا زِندگی کو آسان بنانے کا..* ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان ک…


*.. ایک سادہ فارمولا زِندگی کو آسان بنانے کا..*💯

ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا
جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ھوئی تھیں

20 روپے میں آپ جیسے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں
30 روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ، ویسی فوٹو بنوائیں
اور
50 روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسے دِکھنا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں

مرتے وقت اُس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مُجھ سے ہمیشہ لوگوں نے 50 روپے والی فوٹو بنوائی ھے

اُس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گُزار دیتے ہیں

ساری زندگی دِکھاوا کرتے ہیں۔ اور 20 روپے والی زِندگی نہیں گُزارتے
آپ جیسے بھی ھیں ، بہت اچھے ھیں

20 روپے والی آسان اور حقیقی زِندگی گزاریں زیادہ خوش رھیں گے..



Source