پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ دور ایک وادی میں ایک ندی تھی…

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ دور ایک وادی میں ایک ندی تھی جہاں ایک چھوٹی سی کالی مچھلی اپنی اماں کے ساتھ رہا کرتی تھی، نام تھا اس کا ماہی کوچولو۔ ماہی یعنی مچھلی اور کوچولو یعنی چھوٹی سی پاری سی۔ ندی کا پانی پہاڑ کے پتھروں سے نکل کر وادی کی گہرائیوں میں کھو جاتا تھا۔ ماہی کوچولو اور اس کی اماں کا گھر ایک کالے پتھر کے پیچھے تھا جس پر کائی جمی ہوئی تھی۔ رات ہوتی تو ماں بیٹی دونوں کائی کے نیچے خاموشی سے سو جاتیں۔ ماہی کوچولو کی بڑی خواہش تھی کہ کوئی ایسی رات بھی ہو کہ کسی صورت چاند کی روشنی اس کے گھر میں دیکھنے کو ملے پر اس کائی جمے کالے پتھر کو چاند کی روشنی کہاں نصیب ہونا تھی۔

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2837861799777668