اگر ہم میں سے پہلے میں مر گیا
شاعر: نیکولس ایونس (امریکا)
اردو ترجمہ : فرح کامران (نیویارک)
اردو ترجمہ : فرح کامران (نیویارک)
*
اگر ہم میں سے پہلے میں مر گیا
اگر ہم میں سے پہلے میں مر گیا
اس صدمے سے تم اپنے آکاش کو زیادہ دیر سیاہ مت رکھنا
مظبوط رہنا، اور اپنے غم کو وقار سے جھیلنا
یہ تبدیلی ہے جدائی نہیں
موت محض زندگی کا حصہ ہے
مرنے والا ہمیشہ زندگی میں ساتھ رہتا ہے
اور ان تمام مال و متاع میں
جو ہم نے مل کر اپنے سفر کے لئے جوڑے
وہ ساعتیں جو ساتھ گزاریں، وہ رموز جو منکشف کئے
تہہ در تہہ مستحکم قربت جو جذب کی
وہ چیزیں جنھوں نے ہمیں ہنسایا، رلایا یا گیت گانے پہ اکسایا
خوشی جو سورج کی روشنی، برفباری یا بہار کی آمد سے ملی
نگاہ اور لمس کی خاموش زبان
واقفیت
باہمی قرابت داری
یہ پھول نہیں جو مرجھا جائیں
نہ ہی وہ درخت جو گر کر بکھر جائیں
نہ ہی پتھر ہیں
اور اگر پتھر ہیں تو ایسے نہیں
جو آندھی اور بارش کا مقابلہ نہ کر سکیں
اور مظبوط پہاڑ کی چوٹی جو ایک لمحے میں
ریت بن جائیں
جو ہم تھے، وہ ہم ہیں
جو ہمارے پاس تھا، وہ ہمارے پاس ہے
ایک مشترکہ ماضی، لازوال حال
سو جب تم ان راستوں پہ چلو
جن راستوں پر ہم ایک ساتھ چلے تھے
تو اپنے پہلو میں اس اداس ٹیلے پہ
میرے سایہ کی لاحاصل تلاش میں
اوروہیں ٹھہر کر جہاں ہم ہمیشہ ٹھہرکر
وادی کی دوسری طرف پہاڑی کا نظارہ کرتے تھے
اور کچھ دکھانے کے لئے
عادتا" میری طرف ہاتھ بڑھاو
اورکچھ نہ پانے پر اپنے آپ سے خائف نہ ہونا
وہیں ٹھہر جانا
اپنی آنکھیں بند کر لینا
گہرے سانس لینا
میرے قدموں کی چاپ اپنے دل میں سننا
میں گیا نہیں ہوں، بس تم میں سما گیا ہوں!!!!
If I be the first of us to die
Let grief not blacken long your sky.
Be bold yet modest in your grieving. There is a change but not a leaving.
For just as death is part of life,
The dead live on forever in the living.
And all the gathered riches of our journey,
The moments shared, the mysteries explored,
The steady layering of intimacy stored,
The things that made us laugh or weep or sing,
The joy of sunlit snow or first unfurling of the spring,
The wordless language of look and touch,
The knowing,
Each giving and each taking
These are not flowers that fade,
Nor trees that fall and crumble,
Nor are they stone,
For even stone cannot the wind and rain withstand
And mighty mountain peaks in time reduce to sand.
What we were, we are.
What we had, we have.
A conjoined past imperishably present.
So when you walk the wood where once we walked together
And scan in vain the dappled bank beside you for my shadow,
Or pause where we always did upon the hill to gaze across the land,
And spotting something, reach by habit for my hand,
And finding none, feel sorrow start to steal upon you,
Be still.
Close your eyes.
Breathe.
Listen for my footfall in your heart.
I am not gone but merely walk within you.
—Nicholas Evans
— with Farah Kamran.
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2994465327450647

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔