پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

اکبر الہ آبادی کا شمار سرسید احمد خان کے مخالفوں م…


اکبر الہ آبادی کا شمار سرسید احمد خان کے مخالفوں میں ہوتا ہے۔ انھوں نے مدرسة العلوم کو اپنی تنقید کا نشانہ بھی بنایا مگر علی گڑھ میں اپنے قیام کے دوران اکبر بھی سرسید کے مشن سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور انھوں نے سرسید کی کوششوں کو سراہا:
ہماری باتیں ہی باتیں ہیں سید کام کرتا تھا
نہ بھولو فرق جو ہے فرق کہنے والے کرنے والے میں

کوئی کچھ بھی کہے پر میں تو یہ کہتا ہوں اے اکبر
خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں