اکبر الہ آبادی
الہ آباد سے اکبر نے ڈاکٹر اقبال کو لنگڑے آموں کا ایک پارسل بھیجا۔ اقبال نے آموں کے بخیریت پہنچنے پر رسید بھیجی اور شکریہ بھی ۔ اکبر کو الہ آباد سے لاہور تک بحفاظت آم پہنچنے پرکافی تعجب ہوا ، کم از کم اس زمانے میں ایسے پارسلوں کا اتنا بڑا سفر اور وہ بھی بخیریت معجزہ ہی تھا ۔۔ اکبر نے ڈاکٹر اقبال کے خط کا جواب لکھا اور اپنے تعجب کا اظہار اس شعر سے کیا۔
اثر یہ تیرے انفاس مسیحائی کا ہے اکبرؔ
الہ آباد سے لنگڑا چلا لاہور تک پہنچا
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔