اکبر الٰہ آبادی
کتنی باتیں پَیہم اِس دَورِ فنا میں ہوچُکِیں
اِبتِدائیں کتنی داخل اِنتہا میں ہوچُکِیں
سوچ تو دِل میں تُو اے مصرُوف حالِ صُبح و شام
کتنی صُبحیں ہوچُکِیں اور کتنی شامیں ہوچُکِیں
فکرِ دُنیا انبساطِ دِل سے ہے نا آشنا
آپ کی کلیاں شگفتہ اِس ہَوا میں ہوچُکِیں
اکبر الٰہ آبادی

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔