پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آج کا لفظ عریانی: برہنگی، ننگا پن، …… جنوں کی…

آج کا لفظ
عریانی: برہنگی، ننگا پن،
……
جنوں کی دستگیری کس سے ہو گر ہو نہ عریانی
گریباں چاک کا حق ہوگیا ہے میری گردن پر
مرزا غالب
………
لباس ایجاد کر ایسا کوئی اے عقل انسانی
کہ تن پوشی کی تن پوشی ہو عریانی کی عریانی
شوق بہرائچی
……..
ہے عریانی تو عادت چاندنی کی
اندھیرا بے سبب شرما رہا ہے
وزیر آغا
……
آئینہ چپکے سے منظر وہ چرا لیتا ہے
تو سجاتا ہے بدن جب کبھی عریانی سے
سرفراز نواز
…….
رفتہ رفتہ عریانی تک آ پہنچے
جن کو تھی پوشیدہ رہنے کی عادت
منیش شکلا
…….
چاک کرتا ہے ابھی جامۂ عریانی کو
یار کو خوش نہیں آتی مری رسوائی حیف
مصحفی غلام ہمدانی
…….
آنچ آتی ہے ترے جسم کی عریانی سے
پیرہن ہے کہ سلگتی ہوئی شب ہے کوئی
ناصر کاظمی
……
آنکھ جھک جاتی ہے جب بند قبا کھلتے ہیں
تجھ میں اٹھتے ہوئے خورشید کی عریانی ہے
مصطفی زیدی
…….
آخر اک روز اترنی ہے لبادوں کی طرح
تن ملبوس! یہ پہنی ہوئی عریانی بھی
سعود عثمانی
……
ہرن سب ہیں براتی اور دوانہ بن کا دولہا ہے
پہر خلعت کوں عریانی کی پھرتا ہے بنا چھیلا
سراج اورنگ آبادی
……
اگر عریانیٔ مجنوں پہ آتا رحم لیلیٰ کو
بنا دیتی قبا وہ چاک کر کے پردہ محمل کا
منور خان غافل
…..
مصحفیؔ میں ہوں اب اور جامۂ عریانی ہے
تھا کبھی چاک ملامت سے گریباں آباد
مصحفی غلام ہمدانی
…….
کیا بڑا عیب ہے اس جامۂ عریانی میں
چاک کرنے کو کبھی اس میں گریباں نہ ہوا
شیخ ظہور الدین حاتم
…….
نہ ہے اب خاک افشانی نہ حیرانی نہ عریانی
جنوں گر آ گیا تو لے کے سب سامان آوے گا
جرأت قلندر بخش
……
آنکھ جھک جاتی ہے جب بند قبا کھلتے ہیں
تجھ میں اٹھتے ہوئے خورشید کی عریانی ہے
مصطفی زیدی
…..
بشکریہ ریختہ روزن