آج کا لفظ
رشک: حسد، جلن، ڈاہ، جلاپا۔
…………………………….
ہم نشینی رقیباں گرچہ ہے سامان رشک
لیکن اس سے ناگوارا تر ہے بدنامی تری
مرزا غالب
……..
رشک سے نام نہیں لیتے کہ سن لے نہ کوئی
دل ہی دل میں اسے ہم یاد کیا کرتے ہیں
امام بخش ناسخ
………
صدمے اٹھائیں رشک کے کب تک جو ہو سو ہو
یا تو رقیب ہی نہیں یا آج ہم نہیں
مادھو رام جوہر
…….
رات صحبت گل سے دن کو ہم بغل خورشید سے
رشک اگر کیجے تو رشک بخت شبنم کیجئے
حیدر علی آتش
…..
دل غیرت گل ہے داغ غم سے
دم رشک شمیم ہے ہمارا
میر کلو عرش
………
ایک کو ایک نہیں رشک سے مرنے دیتا
یہ نیا کوچۂ قاتل میں تماشا دیکھا
شرف مجددی
……..
بدن گل چہرہ گل رخسار گل لب گل دہن ہے گل
سراپا اب تو وہ رشک چمن ہے ڈھیر پھولوں کا
نظیر اکبرآبادی
……..
آیا تھا شب کو چھپ کے وہ رشک چمن سو آہ
پھیلی یہ گھر میں بو کہ محلہ مہک گیا
جرأت قلندر بخش
……..
جلتا ہے اب تلک تری زلفوں کے رشک سے
ہر چند ہو گیا ہے چمن کا چراغ گل
آبرو شاہ مبارک
……
جب دیکھو ہوں اس کو تو مجھے آتا ہے یہ رشک
کس کس کا یہ منظور نظر ہووے گا یا رب
میر حسن
……
اپنے کوچے میں مجھے رونے تو دے اے رشک گل
باغباں پانی ہمیشہ دیتے ہیں گلزار کو
خواجہ محمد وزیر لکھنوی
……..
جو یہ کہے کہ ریختہ کیونکے ہو رشک فارسی
گفتۂ غالبؔ ایک بار پڑھ کے اسے سنا کہ یوں
مرزا غالب
……
رشک کہتا ہے کہ اس کا غیر سے اخلاص حیف
عقل کہتی ہے کہ وہ بے مہر کس کا آشنا
مرزا غالب
……
رشک سے نام نہیں لیتے کہ سن لے نہ کوئی
دل ہی دل میں اسے ہم یاد کیا کرتے ہیں
امام بخش ناسخ
….
کیا نازکی بدن کی اس رشک گل کے کہیے
مس ہوا سے جس کو ہوتا ہے قشعریرا
مصحفی غلام ہمدانی
….
مصحفیؔ تو نے ز بس گل کے لیے ہیں بوسے
رشک سے دیکھے ہے بلبل دہن سرخ ترا
مصحفی غلام ہمدانی
…….
جانے کیوں دوزخ سے بد تر ہو گئے حالات آج
رشک جنت کل تلک ہندوستاں میرا بھی تھا
نواب شاہ آبادی
…..
نبض بیمار جو اے رشک مسیحا دیکھی
آج کیا آپ نے جاتی ہوئی دنیا دیکھی
امیر مینائی
………
رشک سوں تجھ لباں کی سرخی پر
جگر لالہ داغ داغ ہوا
ولی محمد ولی
…….
امرد پرست ہے تو گلستاں کی سیر کر
ہر نونہال رشک ہے یاں خورد سال کا
حیدر علی آتش
…………
بشکریہ ریختہ روزن

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔