پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آج کا لفظ تغافل: غفلت کرنا، دانستہ یا بالارادہ غف…

آج کا لفظ
تغافل: غفلت کرنا، دانستہ یا بالارادہ غفلت، بے خبری، بے پروائی، کم توجہی، نظرانداز کرنا
………..
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہوتے تک
مرزا غالب
…..
ہم تری راہ میں جوں نقش قدم بیٹھے ہیں
تو تغافل کیے اے یار چلا جاتا ہ
شیخ ظہورالدین حاتم
……
انہیں تو ستم کا مزا پڑ گیا ہے
کہاں کا تجاہل کہاں کا تغافل
بیخود دہلوی
…….
اک طرز تغافل ہے سو وہ ان کو مبارک
اک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے
فیض احمد فیض
…..
کبھی یک بہ یک توجہ کبھی دفعتاً تغافل
مجھے آزما رہا ہے کوئی رخ بدل بدل کر
شکیل بدایونی
…..
پھر اور تغافل کا سبب کیا ہے خدایا
میں یاد نہ آؤں انہیں ممکن ہی نہیں ہے
حسرتؔ موہانی
……
آپ کے تغافل کا سلسلہ پرانا ہے
اس طرف نگاہیں ہیں اس طرف نشانہ ہے
حنا تیموری
…….
ہے لطف تغافل میں یا جی کے جلانے میں
وعدہ تو کیا ہوتا گو وہ نہ وفا ہوتا
ظہیرؔدہلوی
……
کرنے گئے تھے اس سے تغافل کا ہم گلہ
کی ایک ہی نگاہ کہ بس خاک ہو گئے
مرزا غالب
…….
کس منہ سے کریں ان کے تغافل کی شکایت
خود ہم کو محبت کا سبق یاد نہیں ہے
حفیظ بنارسی
……..
دل گوارا نہیں کرتا ہے شکست امید
ہر تغافل پہ نوازش کا گماں ہوتا ہے
روش صدیقی
…….
وحشتؔ اس بت نے تغافل جب کیا اپنا شعار
کام خاموشی سے میں نے بھی لیا فریاد کا
وحشتؔ رضا علی کلکتوی
……..
میں چلا آیا ترا حسن تغافل لے کر
اب تری انجمن ناز میں رکھا کیا ہے
فنا نظامی کانپوری
……..
کیا ہے چاک دل تیغ تغافل سیں تجھ انکھیوں نیں
نگہ کے رشتہ و سوزن سوں پلکاں کے رفو کیجے
آبرو شاہ مبارک
…….
زحال مسکیں مکن تغافل دوراے نیناں بنائے بتیاں
کہ تاب ہجراں ندارم اے جاں نہ لیہو کاہے لگائے چھتیاں
امیر خسرو
…….

#Aajkalafz
……
بشکریہ ریختہ روزن