اِس محبت سے مُجھے اُس نے کہا عشق کرو
دل میرا ہار گیا بول اُٹھا عشق کرو
روگ تنہائی کی اس عمر میں بہتر نہیں ہیں
کب تلک دو گے جوانی کو سزا عشق کرو
کب تلک راہ تکو گے کسی ہرجائی کی
دل کی اس میں ہی بھلائی ہے نیا عشق کرو
عشق پھر عشق ہے سب لوگ ہی کرتے ہیں یہاں
تُم اگر خاص ہو توسب سے جُدا عشق کرو
سر پکڑتے ہیں بلکتے ہیں تڑپتے ہیں ابھی
تو کوئی، آپ سے کہہ کر گیا تھا! عشق کر
(ہمانشی بابرا)
انتخاب: فیصل خورشید
