اُنہیں کے گیت زمانے میں گائے جائیں گے
جو چوٹ کھائیں گے اور مسکراتے جائیں گے
ہمیشہ دھوپ میں جائے گا کاروانِ جنوں
جو ہوشیار ہیں وہ سائے سائے جائیں گے
کہیں بھی اہلِ وفا چین پا نہیں سکتے
جہاں چراغ رہیں گے، جلائے جائیں گے
نکالا جائے گا رندوں کو میکدے سے بھی
یہاں بھی شیخ و برہمن بلائے جائیں گے
دیارِ دار و. رسن ہو کہ کُوچۂ قاتل
جہاں بھی درد ترا لے کے جائے، جائیں گے
وہ توڑے جائیں ستم سے دلوں کے آئینے
ہم اُن سے آئینہ خانہ بنائے جائیں گے
بدلتے جائیں گے زخموں کو استعاروں میں
غزل کہیں گے اور اُن کو سناتے جائیں گے
قلم کی نوک پر اب تولی جائے گی شمشیر
ہم آزمائیں گے ، وہ آزمائے جائیں گے
یہی اصول چلا آ رہا ہے محفل کا
جو آج بیٹھے ہیں کل وہ اٹھائے جائیں گے
وہ تم سے آپ بنے ، آپ سے جناب بنے
نہ جانے اور ابھی کیا کیا بنائے جائیں گے
جو حادثے مجھے شاعر بنا گئے عاجزؔ
وہ یاد آئیں گے جتنا بھلائیں گے
(کلیم عاجزؔ)
المرسل :-: ابوالحسن علی (ندوی)
Those who will be hurt and will smile
The caravan of jinn will always go in the sun.
Those who are clever will be shadows
The faithful cannot find peace anywhere.
Where there will be lamps, they will be burned
They will be expelled from the bar too.
Sheikh and Brahmins will be called here too
The house of the house. Be it a killer or a killer?
Wherever your pain takes you, we will go
The mirrors of hearts should be broken by torture
We will make a mirror house from them
We will keep changing the wounds in the restitutes.
We will say Ghazal and will keep reciting to them
The arms will now be weighed on the tip of the pen.
We will try, they will be tested
This is the rule of the gathering.
Those who are sitting today will be raised tomorrow
He became you, became you sir
Don't know what else will be made yet
The accidents that made me a poet, Humble
They will be remembered as much as they will forget
(Kaleem Humble)
Marsal :-: Abul Hasan Ali (Nadvi)
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔