اُنؔس لکھنوی
(سیّد محمد میرزا صاحب)
۔
جان دی، پر کی نہ منّت اُس سِتم ایجاد کی
بد دماغی دیکھنا ، میرے دلِ ناشاد کی
اپنی اُلفت کا مآل اچّھا نظر آتا نہیں
اُن کو عادت بُھولنے کی ،ہم کو عادت یاد کی
درد و غم سے بڑھ گیا ہے ربط ہجرِ یار میں
اب قیامت پر گئی شادی دلِ ناشاد کی
مجھ سے اِک بُت کی محبّت میں کنارہ کر گیا
اب خدا صُورت نہ دِکھلائے دلِ ناشاد کی
کرکے تہمت بیقراری کی نہ آزردہ ہو یار
مَیں نے کِس دِن ہجر میں نالہ کیا فریاد کی
۔
اُنؔس لکھنوی

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔