پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اومسک جیل میں چار سالہ مشقت بھری قید نے اسے اتنی ت…

اومسک جیل میں چار سالہ مشقت بھری قید نے اسے اتنی تکلیف نہیں دی، جتنی قلم کاغذ اس کے ہاتھ سے چھیننے پر ہوئی۔۔ اسے اسی کا ڈر تھا اور یہی اس نے کہا :

" اگر مجھے لکھنے نہ دیا گیا تو میں مر جاؤں گا، کاغذ اور قلم کے ساتھ میں 15 برس کو بھی بخوشی کاٹنے کے لئے تیار ہوں۔۔ "

بیرکوں میں یہ چار سال چوروں ، ڈاکوؤں اور قاتلوں کے ساتھ گزارے۔۔۔ ان کرداروں میں جو گہرائی، توانائی اور خوبصورتی اس نے دیکھی، وہ کہنے پر مجبور ہوا :

" یہ تو بدصورت سیپیوں میں بند وہ سونا ہے، جن کی دریافت میں نہ مجھے اپنے برسوں کے ضائع ہونے اور نہ کاغذ قلم نہ ہونے کا دکھ ہے۔۔ میں نے ان حیرت انگیز لوگوں کی تفصیل اور سچائی سے پڑھنے اور ان کرداروں کی بے شمار جہتوں کو پرکھنے کی جو کوششیں کی ہیں، وہ میرے لئے بہت بڑا اثاثہ ہے۔۔ میں نے روس کو نہیں پر روسی لوگوں کو ضرور جانا اور سمجھا ہے۔۔۔

" جرم و سزا " اس کے بعد لکھی گئی۔۔۔!!

•••••

زندگی کے آخری برسوں میں اسکے پڑھنے والوں کے سامنے اس کا ایک اور رخ آیا تھا۔۔ ہمارے اشفاق احمد صاحب کی طرح اس کا رحجان بھی روحانیت کی طرف ہو گیا تھا۔۔ لوگوں کے مسائل سننا، اپنی مشکالات سے بھرے ہوئے انکے خط پڑھنا ، ممکن خد تک انکی پریشانیوں کو دور کرنے اور ان میں آسانیاں بانٹنے کی کوشش کرنا، اس کا مطمح نظر ہو گیا تھا۔۔

اور پھر وہ دن آیا جب اس نے کہا:

" آج مجھے مرجانا ہے۔۔ "

طبعیت تو دو تین دنوں سے خراب تھی۔۔ پھیپھڑوں کی بیماری بہت پرانی تھی۔۔ اینا نے ڈاکٹروں کو بلایا۔۔ چرچ کے پادری بھی آئے۔۔

28 جنوری کی صبح اس نے کہا :

" اینا آج مجھے دنیا سے چلے جانا ہے۔۔ تم انجیل لاؤ "

اور اینا اسی انجیل کی کاپی لیکر آئی، جو سائیبریا جاتے ہوئے راستے میں اسے " فونویزینا " نے دی تھی، جو 14 دسمبر کو زاروں کے خلاف انسانی حقوق کی ناکام بغاوت کے باغیوں میں سے ایک کی تھی، جو دسمبری کہلاتے تھے۔۔۔

اس نے ہمیشہ اسے سنھبال کر رکھا اور جب بھی وہ پریشان یا کسی مشکل میں ہوا ، اس نے ہمیشہ اسے کھولا اور پڑھا اور جب اینا پڑھتی تھی۔۔

پس جیمز نے اسے کہا :

" اب ایسا ہونے دو۔۔۔ "

اور اس نے آنکھیں کھول کر ایک لمحے کے لئے اس کی طرف دیکھا اور کہا :

" اینا تم سنتی ہو ، تم سمجھتی ہو میں مر رہا ہوں۔۔

اس نے آنکھیں موند لیں۔۔۔

گھڑی کی سوئیاں ساکت کر دی گئی تھیں۔۔ یہ 9 فروری 1881 تھا اور وقت 8 بجکر 36 منٹ کا تھا اور ایک عظیم لکھنے والا دنیا سے رخصت ہوگیا تھا۔۔۔!!

•••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••

تحریر : سلمی اعوان
انتحاب و ٹائپنگ : احمد بلال
حوالہ : فیودرد دوستوئیفسکی ، فکر ، فن اور ادب کا مطالعہ

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2902076086689572