#ان_کا_آخری_دن
ایک دن بے ہوشی دور ہوئی تو بولے :
شوپرساد جی گپت نے ایک ماتر مندر بنوایا ہے۔۔ مہاتما جی اسے کھولیں گئے۔۔ اسے دیکھنے کے لئے لاکھوں کی بھیڑ وہاں جمع ہوگئی۔۔
میں نے کہا :
اگر تب تک آپ اچھے ہو جائیں گئے تو میں بھی آپ کے ساتھ اسے دیکھنے کے لیے چلوں گئی۔۔
آپ نے ہنس کر کہا :
میں بھگوانو سے پراتھنا کرتا ہوں کہ رانی تمہاری باتیں سچ نکلیں۔۔ مگر رانی تمہاری اس جنم کی تپسیا سپھل ہوتی نہیں نظر آتی۔۔
میں نے کہا :
آپ من کیوں چھوٹا کرتے ہیں۔۔ ہم نے کسی کا کیا بگاڑا ہے۔۔ بھگوانو ہماری آشا سپھل کریں گئے۔۔
آپ بولے :
رانی تم میرے پاس سے کہیں مت جایا کرو۔۔ تم پاس بیٹھی رہتی ہو تو میری ہمت نہیں ٹوٹتی۔۔
••••••
حوالہ : پریم چند گھر میں
مصنفہ : شورانی دیوی
مترجم : ڈاکٹر سید حسن منظر
انتخاب و ٹائپنگ احمد بلال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2836120266618488

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔