پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ان شاء اللہ ملا کر "انشاء اللہ” لکھنا غلط ہے، "ان”…

ان شاء اللہ ملا کر "انشاء اللہ” لکھنا غلط ہے، "ان” اور "شاء” دو الگ الگ حروف ہیں، لہذا انہیں الگ الگ ہی لکھا جائے گا۔ اکھٹے لکھنے کی صورت میں معنی بدل جاتا ہے۔

ہر زبان کے کچھ قواعد ہوتے ہیں، قاعدہ ہے کہ ان اور شاء کو الگ رکھتے ہیں، یہ کتابت کا قاعدہ ہے، انشاء کا معنی ہے پیدا کرنا اور مصدر ہے، تخلیق کرنا۔ قرآن میں انشاکم، ینشئکم، کے الفاظ آئے ہیں، جن کا معنی ہے پیدا کرنا اور "ان” حروف شرط ہے اس کا معنی ہے، "اگر” ۔ "شاء” فعل ماضی ہے، اس کا معنی ہے اس نے چاہا۔ تو معنی ہوگا۔ اگر اس نے چاہا۔ انشاء مصدر کا معنی ہوا، پیدا کرنا۔ تو ایسا لکھنا غلط ہے، اس سے معنی بدل جاتے ہیں، جو جائز نہیں ہے۔

اردو میں انشاء کا اپنا معنی ہے اور عربی میں اپنا۔ لہذا الگ الگ ہی لکھا جائے گا۔ اردو اور عربی کے کلمات کو آپس میں ملانا جائز نہیں۔ اس سے معنی بدل جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی: حافظ محمد اشتیاق الازہری


Comments

3 responses to “ان شاء اللہ ملا کر "انشاء اللہ” لکھنا غلط ہے، "ان”…”

  1. انشاء اگر پیدا کرنا ہے تو وہ بھی اللہ پیدا کرے گا کے معنی میں آئے گا ٹھیک ہے وہ بھی اس لئے نیا تماشا نہ بنائیں

  2. نہیں انشاءاللہ ایسے ہی لکھا جاتا ہے

  3. ہم لاعلم۔لوگوں کو آپ لوگوں نے کہیں کا نہیں چھوڑا جب سے ہوش سنبھالا ہے یہی انشاءاللہ لکھتے اور سنتے آ رہے ہیں اور آج آپ کا مفتی صاحب کا نیا فتوی ایجاد ہوا ہے آپ لوگ امت مسلمہ کو گمراہ کرنے کے در پہ ہیں ہمیں کچھ سمجھ نہیں آتا ۔۔۔

    اللہ ہی جانے کون بشر ہے ۔۔۔

جواب دیں