انیس ناگی کی پیدائش Sep 10, 1939 معروف شاعر، ادی…

انیس ناگی کی پیدائش
Sep 10, 1939

معروف شاعر، ادیب، نقاد، ناول نگار، کالم نگار انیس ناگی 10ستمبر 1939ء کو شیخوپورہ میں مولوی ابراہیم ناگی کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کا خاندانی نام یعقوب علی ناگی تھا۔ انہوں نے مسلم ہائی سکول نمبر ۲ لاہور سے میٹرک کیا، گورنمنٹ کالج لاہور سے انٹر اور اورینٹل کالج لاہور سے ایم اے اردو کیا۔ پنجاب یونیورسٹی سے اردو ادب میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد وہ گورنمنٹ کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں تدریسی فرائض سر انجام دئیے۔
انیس ناگی کا انتقال 7اکتوبر 2010ء کو لاہور میں ہوا۔ وہ علامہ اقبال ٹائون رضا بلاک کے قبرستان میں آسودئہ خاک ہیں۔
انیس ناگی کی دو مختصر نظمیں ملاحظہ کیجیے:

وقت ریت گھڑی میں گرتا ہے
وقت دھوپ گھڑی میں چڑھتا ہے
وقت ہندسوں میں چلتا ہے
وقت مسافر ہے
پیچھے سے آوازیں دو
آگے بھاگتا جاتا ہے

( ’’وقت مسافر‘‘ )

موم بتی کی چمکتی روشنی میں
سامنے دیوار پر
اس کا شکن آلود چہرہ کانپتا ہے
( ’’ایک تصویر‘‘ )

The birth of Anis Nagi
Sep 10, 1939

Well known poet, Adeeb, critic, novelist, columnist Anis Nagi was born on 10 September 1939 at the house of Maulvi Ibrahim Nagi in Sheikhupura. His family name was Yaqoob Ali Nagi. He was a Muslim High School No. 2 Did matric from Lahore, did MA Urdu from Government College Lahore to Inter and Oriental College Lahore. Got a doctorate degree in Urdu Literature from Punjab University and got a gold medal. After bachelor of education, he was in Government College Lahore and Government College Performed teaching duties in Faisalabad.
Anis Nagi died on October 7, 2010 in Lahore. He is a peaceful dust in the graveyard of Allama Iqbal Town Raza Block.
Check out two short poems of Anis Nagi:

Time falls in the sand clock
Time rises in the sunshine clock
Time runs in digits
Time is a passenger
Give voices from behind
Keeps running ahead

(′′ Time passenger ′′)

In the shining light of a candle
On the front wall
His broken face is trembling
(′′ A picture ′′)

Translated