پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

انیس ناگی سے جب لاہور میں 1974 میں ملا تو میں انہی…


انیس ناگی سے جب لاہور میں 1974 میں ملا تو میں انہیں دیکھتے ہی انگلیاں دانتوں تلے دابنے پر مجبور ہوگیا۔ ایسا حسن کہ لڑکیاں تو بس زلیخائیں بننے پر مجبور ہو جائیں۔ میں نے کہا:

"ناگی صاحب ایسا حسن مجھے ملا ہوتا تو میں آدھے پاکستان کی لڑکیوں کو دیوانہ بنا چکا ہوتا۔ آپ تو وحید مراد کو آسانی سے کاٹ سکتے ہیں۔”

مجھے دیکھا، مسکرائے اور کہا:

"شاہ جی ایک تو پاکستانی شاعرات اور لکھنے والیوں نے دل کھٹا کر دیا ہے۔ ازل سے بدصورت ہوتی ہیں۔ دوسرا جب بھی میں کسی لڑکی یا عورت کے قریب ہونے کا سوچتا ہوں میری ہنسی نکل جاتی ہے۔”

(پھرتا ہے فلک برسوں 3. اصغر ندیم سید)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی