انگريز تو خیر اپنے مادری لہجے میں انگريزی بولنے پر مجبور ہے ہی، لیکن جاپانی،جرمن، اطالوی،فرانسیسی،روسی اور چینی بھی اس زبان میں گفتگو کرتے ہیں تو اپنے فطری لہجے کو انگلستانی سانچے میں ڈالنے کی کوشش نہیں کرتے۔ غلامی کے دور نے احساس کمتری کی یہ وراثت صرف ہمیں کو عطا کی ہے کہ اگر ہم اپنے نیچرل لہجے میں انگريزی زبان بولیں تو اسے بڑا مضحکہ خیز لطیفہ سمجھا جاتا ہے۔
قدرت اللہ شہاب (شہاب نامہ)

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔