پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اندر باہر رابعہ بصری شاید پوری انسانی تاریخ میں ن…

اندر باہر

رابعہ بصری شاید پوری انسانی تاریخ میں نایاب ترین خواتین میں سے ایک ہیں. پیدا ہوئیں تو لپیٹنے کو کپڑا تک نہ تھا۔ گھر میں چراغ تو تھا لیکن تیل نا تھا۔ پڑوسی کے پاس والد کو تیل لینے کیلئےبھیجا لیکن غیر خدا سےمانگنے والے ہوتے تو رابعہ جیسی اولاد عطا نہ ہوتی۔ گھر سے باہر گئے اور واپس آکر سو گئے۔

رہبر انسانیت خواب میں ملے اور کہا کہ امیر بصرہ کے پاس جاو اسے کہو کہ تم ہر روز 100 دفعہ اور جمعرات کو 400 دفعہ درود شریف پڑھتے ہو ۔ پچھلی جمعرات تم اپنا معمول بھول گئے ۔ اب اس بندہ خدا کو 400 دینار جرمانہ دیا جائے۔ امیر کو پیغام ملا تو خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اس نے 1000 دینار صدقہ دیا اور 400 دینار رابعہ بصری کے والد کو دئے۔

اسی زمانے میں اک اور بزرگ حسن بصری بھی گزرے ہیں ۔حسن اور رابعہ کے بارے میں کئی کہانیاں مشہور ہیں.

ایک دن رابعہ اپنی جھونپڑی کے اندر بیٹھی ہیں اور صبح سویرے حسن بصری کا گزر ہوتا ہے۔ بہت خوبصورت صبح ہے۔ چمکتی ہوئی دھوپ ۔ سر سبز و شاداب درخت۔ درختوں کے شاخوں پر پرندے چہچہا رہے ہیں۔

حسن بصری باہر سے بلاتے ہیں، ‘رابعہ، آپ اندر کیا کر رہی ہیں؟ باہر آئیں اور دیکھیں کتنی خوبصورت صبح ہے۔ باہر اتنی اچھی دھوپ سر سبز و شاداب درخت دل و جان کی فرحت کا ساماں کئے ہوئے ہیں ۔ آپ اندر کیا کر رہی ہیں ؟

رابعہ ہنسی اور کہتی ہیں، "حسن، باہر صرف خدا کی مخلوق ہے، اندر خدا خود ہے. تم اندر کیوں نہیں آتے؟ صبح خوبصورت ہے، لیکن یہ صبح خدا پیدا کرتا ہے جو خالق کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے. جی ہاں، یہ پرندے خوبصورتی سے گا رہے ہیں، لیکن وہ خدا کےمقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں.”

اشارے کنائے میں اتنی گہری بات کہ دی کہ آج کے دور میں ہوتیں تو شاید کافرہ قرار دی جاتیں یا پھر کسی خود کش اسلام کے ٹھیکیدار کی حیوانیت کا شکار ہو جاتیں۔

باہر کی خوبصورتی میں انسان اتنا مگن ہو جاتا ہے کہ شہہ رگ سے بھی قریب بسنے والے کو انسان بھول جاتا ہے۔ اسی اندر کی دنیا کو اقبال نے کہا کہ من میں ڈوب کر پا جائے سراغ زندگی۔ رہبر انسانیت نے کہا من عرف نفسہہ فقد عرف ربہ ۔ اسی اندر کے بارے میں کہا گیا

One who looks inside awakens and one who looks outside wanders. (اندر دیکھنے والا جاگ جاتا ہے جب کہ باہر کی دنیا میں مگن ہمیشہ ڈھونڈتا رہتا ہے۔ )

مادہ پرستی کے اس دور میں بھی اگر انسان چند لمحات اس اندر کی دنیا کو دے تو پھر یہ حقیقت واضح ہو کہ جو بھی خرابی ہے سب اندر ہے۔ دنیا ایسے ہی تھی ایسی رہے گی۔ اجتماعیت کو بدلنے کی بجائے اگر انفرادیت پر توجہ دی جائے تو شاید ہم آنے والی نسلوں کو مختلف دنیا دے کر جائیں۔