منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

# **انتھونی ڈور کی کتاب ’’ہم کامل روشنی نہیں دیکھ پاتے‘‘ سے دس اسباق:** ۱۔ نام…


# **انتھونی ڈور کی کتاب ’’ہم کامل روشنی نہیں دیکھ پاتے‘‘ سے دس اسباق:**

۱۔ نامساعد حالات میں لچک پذیری: دورانِ جنگ کتنے لوگ غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مبارز حالات کے دوران میں انسانی ہمّت کے آئینہ دار بنتے ہیں۔

۲۔ ہم دردی کی اہمیت: مہربانی، ہم دردی اور افہام و تفہیم کے افعال تاریک ترین عہد میں بھی، انسانی رحم دلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، امن و چین اور اُمید کی شمع روشن رکھ سکتے ہیں۔

۳۔ تجسس و علم: اشتیاق و علم کا حصول نہ صرف دُنیا کی سمجھ بوجھ کی صلاحیت کو جِلا بخشتا ہے بلکہ مشکل حالات میں مقصدیت کا ادراک اور حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت بھی عطا کرتا ہے۔

۴۔ تعصب کے عواقب: تعصب اور عدم برداشت تباہ کن نتائج کا باعث بن کر انفرادی اور اجتماعی سطح پر یکساں تکلیف اوردُکھ کا سبب ہو سکتے ہیں۔

۵۔ انتشار کےبیچ جمال: جنگ کی ہولناکیوں کےبیچ جمال، فن اور انسانی تعلق ایسے لمحات ہیں جو سکون اور تحریک فراہم کر سکتے ہیں۔

۶۔ قربانی کی قدرو منزلت: ناول بے لوثی اور قربانیوں کی عالی نسبی پر زور دیتے ہوئے عظیم تر بھلائی کے لیے افراد کی دی گئی قربانیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

۷۔ زندگی کی ناپائیداری: زندگی شکستنی ہے اور ڈرامائی طور پر بدل جانے والے حالات ہمیں احساس دلاتے ہیں کہ ہم دستیاب لمحات اور اپنے پیاروں کی قدر کریں ۔

۸۔ اخلاقیات کی پیچیدگی: اخلاقی فیصلے، جو اکثر پیچیدہ اور سیاق و سباق پر منحصر ہوتے ہیں، لوگوں کو للکارتےہیں کہ وہ صحیح اور غلط کےمابین ، بالخصوص حالاتِ جنگ کے دوران میں، موہوم حدودکو تلاشیں ۔

۹۔ تاریخی واقعات کے اثرات: تاریخی واقعات، عام لوگوں پر عالمی واقعات کے دور رس عواقب پر زور دیتے ہوئے، افراد کی زندگیوں کو گہرے اطوار سے تشکیل دیتے ہیں۔

۱۰۔ امید کی طاقت: اگرحوصلہ افزائی، لچک اور زندہ رہنے کی خواہش پھونک دی جائے تو امید بدترین حالات میں بھی ایک قوتِ محرکہ کے طور پر کارآمد ہوتے ہوئے رجائیت اورایمان کی پائیدار طاقت کا مظہر ثابت ہو سکتی ہے۔

اردو ترجمہ: نجم الدین احمد


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3877113435852494