پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

امید کا گیت `. تیری دُور رس نگاہیں کوئی خو…

امید کا گیت
`.
تیری دُور رس نگاہیں کوئی خواب دیکھتی ہے
کھلے پانیوں کا جلوہ کہ سراب دیکھتی ہے
کوئی پر سکون مسکن کوئی غمگسار محفل
کوئی دل فریب منزل کوئی بامراد ساحل
جو اتر رہی ہے دل پر وہ کتاب دیکھتی ہیں
کسی اجنبی جہاں کی ہے تلاش ان کو شاید
کسی ہم نفس کے آنے کی ہے آس ان کو شاید
کوئی خواب زندگی کا پس خواب دیکھتی ہیں
.
منیر نیازی