امۃ الفاطمہ مخفی ؔ لکھنوی (۱۹۰۲ء تا ۱۹۵۳ء) پردہ نشیں خاتون تھیں۔ پاکستان بننے کے بعد ہجرت کر گئیں۔ پختہ کلام شاعرہ تھیں۔
…
وسعتِ دل ارے معاذ اللہ
ساری دنیا سمائی جاتی ہے
…
پردہ ہے اک بقا کا، راز فنا نہ پوچھو
مر کر بھی ساتھ ہم سے چھوٹا نہ زندگی کا
….
خدا کے بھروسے پہ چھوڑی ہے کشتی
نہ گرداب دیکھا، نہ طوفاں دیکھا
….
وہ چھپنا ترا پردۂ رنگ و بو میں
وہ ہر رنگ میں میرا پہچان جانا
….
وفا ابتدا ہے وفا انتہا ہے
خلاصہ ہے بس یہ مری داستاں کا

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔