پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

امرو سنگھ جوہر گوپال تفتہؔ کے عزیز دوست تھے ۔ ان ک…

امرو سنگھ جوہر گوپال تفتہؔ کے عزیز دوست تھے ۔ ان کی دوسری بیوی کے انتقال کا حال تفتہؔ نے مرزا صاحب کو بھی لکھا ، تو انہوں نے جواباً لکھا:
”امراو سنگھ کے حال پر اس کے واسطے مجھ کو رحم اور اپنے واسطے رشک آتا ہے ۔ اللہ اللہ ! ایک وہ ہیں کہ دوبار ان کی بیڑیاں کٹ چکی ہیں اور ایک ہم ہیں کہ پچاس برس سے اوپر پھانسی کا پھندا گلے میں پڑا ہے ، نہ پھندا ہی ٹوٹتا ہے نہ دم ہی نکلتا ہے ۔”
مرزا غالب