الیگزنڈر ہیڈرلی آزاد
زہے وحدت وہی دیر و حرم میں جلوہ آرا ہے
ازل سے محو ہوں جس کے جمالِ حیرت افزا کا
دوئی کو ترک کر آزاد بس معقولِ وحدت رہ
اسی پر منحصر ہے فیصلہ دنیا و عقبےٰ کا
——————-
واعظوں سے سنا کرتے تھے جنت کا بیاں
جبکہ تحقیق کیا کوچۂ جاناں نکلا
جوشِ وحشت ہے کہیں زیرِ زمیں بھی یارب
خاک سے گُل جو ہر اِک چاکِ گریباں نکلا
———————-
لگے گا لطمۂ موجِ فنا دریائے ہستی میں
حباب اکدم کی خاطر تو اگر نکلا تو کیا نکلا
کرے کیا کوئی عالم میں نمودِ جلوہ آرائی
رہا کیا خاک پتھر سے شرر نکلا تو کیا نکلا
————
لطمۂ – یہ عربی لفظ ہے جس کا مطلب طمانچہ یا تھپّڑ ہوتا ہے
————
الیگزنڈر ہیڈرلی آزاد قوم کے فرانسیسی ہیں ‘ دلی میں پیدا ہوے یہیں تربیت پائی اور یہیں سے توپ خانے کے کپتان بنے , شعروسخن کا بہت شوق ہے- ایک فرانسیسی کا اردو میں ایسے شعر کہنا واقعی کمال ہے – (عمرجاوید خان )

الیگزنڈر ہیڈرلی آزاد زہے وحدت وہی دیر و حرم میں جل…
Comments
One response to “الیگزنڈر ہیڈرلی آزاد زہے وحدت وہی دیر و حرم میں جل…”
-
Amazing
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔