الکیمسٹ
ایک ناول جو 65 ملین کی تعداد میں بکا اور 72 زبانوں میں ترجمہ ہوا
زندگی خوابوں کے تعاقب میں ایک طویل سفر کا نام ہے
خدا شگون کی زبان میں انسان سے گفتگو کرتا ہے
پاؤں کویلہو برازیل میں پیدا ہوئے اور آج دنیا بھر میں ان کا قارئین کا وسیع حلقہ رکھتے ہیں جو ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں
ان کی شہرت اور ناموری انہیں بالخصوص الکیمسٹ اور 11 منٹ کے نام سے شائع ہونے والی کتب سے ملی۔ان کی یہ دو کتابیں دنیا میں 140 ملین سے زیادہ تعداد میں بک چکی ہیں جن کے 72 زبانوں میں تراجم ہوچکے ہیں انہیں بےشمار بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے ان میں سے ایک کرسٹل ایوارڈ انھیں عالمی اکنامک فورم کی طرف سے ملا اور دوسرا فرانس کا لیج نڈ اونیر ہےپاؤلو کویلہو کو 2002 میں برازیلی اکادمی ادبیات میں لے لیا گیا تھا وہ ایک ہفت روزہ کالم بھی لکھتے ہیں جسے دنیا بھر میں پڑھا جاتا ہے
کتابوں کا ذکر چھڑ جائے تو ہمیں کچھ ایسی کتابیں ملتی ہیں جن کا مطالعہ کرنے ان سے محبت کرنے اور پھر انہیں دوسروں کو مطالعہ کیلئے پیش کرنے کو جی چاہتا ہے اور الکیمسٹ ان میں سے ایک ہے
یہ ایک ایسے گڈریے کی کہانی ہے جس کا تعلق اندلس کے ہسپانوی علاقے سے تھا اس گڈریے نے ایک ہی خواب دو بار دیکھا کہ اہرام مصر کے قریب ایک مدفون خزانہ اس کا منتظر ہے اس نے بھیڑیں بیچ دی اور اپنے وطن سے شمالی افریقہ پہنچا اور پھر مصری صحرا سے ہوتا ہوا اہرام مصر جا نکلا راستے میں اسے ایک تاجر کی لڑکی ایک خانہ بدوش عورت ایک بادشاہ ایک کرسٹل مرچنٹ اور ایک کیمیاگر کے علاوہ فاطمہ نامی خوبصورت عورت ملی پاؤلو کے اس ناول کے یہ کردار انہیں پیشہ ورانہ ناموں سے اس گڈریے کی کہانی کا حصہ بنے سوائے فاطمہ کے جس کے پاس خزانے کو پا لینے کے بعد اسے واپس لوٹنا ہے ۔
الکیمسٹ میں خزانے کی تلاش کے ساتھ ساتھ کیمیاگری کی حیرت انگیز باتوں پر مشتمل حصہ بھی دلچسپی سے خالی نہیں مگر بین السطور جس بات کو پاؤلو نے بڑا ہائی لائٹ کیا وہ یہ ہے کہ انسان کو دل کی آواز پر متوجہ رہنا چاہیے جو قدم قدم پر اس کی رہنمائی کرتی ہے اور اللہ کی نشانیاں اور شگون انسان کی انگلی تھا مے اسے اس کی منزل تک پہنچا دیتے ہیں .
الکیمسٹ کو اگر کوئی دوسرا عنوان دینا ہو تو وہ اس سے زیادہ موزوں کوئی اور عنوان نہیں بنتا زندگی خوابوں کے تعاقب میں ایک طویل سفر ہے.
پاؤلو کویلہو کا کمال یہ ہے کہ وہ اس ناول کی خوبصورت کہانی میں قاری کو ایک لمحہ کے لئے بھی عدم توجہی کا شکار نہیں ہونے دیتا بلکہ اسے اس کہانی کا ایک کردار بناکر حرف اول تا حرف آخر ساتھ ساتھ رکھتا ہے۔
الکیمسٹ کی جتنی کاپیاں بکی ہیں اتنی تو برازیلی ادب کی تاریخ میں اب تک کوئی کتاب نہیں بکی۔
ڈاؤن لوڈ لنک
https://play.google.com/store/apps/details…
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2667316270165556

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔