اللہ ان پر رحم فرمائے جو ہمارے ساتھ رمضان کی آمد پر خوش ہوا کرتے تھے، اللہ ان پر…
اللہ ان پر رحم فرمائے جو ہمارے ساتھ رمضان کی آمد پر خوش ہوا کرتے تھے،
اللہ ان پر رحم فرمائے جو (اپنی موجودگی سے) رمضان کی رونق اور خوبصورتی بڑھا دیتے تھے،
اللہ ان پر رحم فرمائے جنہیں آنکھیں اب دیکھ نہیں پاتیں، جن کی کمی دل محسوس کرتا ہے اور جن کی جگہ خالی رہ گئی،
اللہ ان پر رحم فرمائے جو اب اپنی قبروں میں ہماری دعاؤں کے منتظر ہیں۔
اے اللہ! تُو ان کی نیکیوں کا بدلہ بہترین جزا کی صورت میں عطا فرما،
اور ان کی لغزشوں کو اپنی معافی اور مغفرت سے درگزر فرما۔
منتخب
Source