پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

افسوس ہے اس قوم پر جس کے لوگ بھیڑ بکریاں ہیں اور جن کے چرواہے(رکھوالے) انہیں غل…

افسوس ہے اس قوم پر جس کے لوگ بھیڑ بکریاں ہیں
اور جن کے چرواہے(رکھوالے) انہیں غلط راہوں کی طرف ہانک لے جاتے ہیں۔

افسوس ہے اس قوم پر جن کے رہنما جھوٹے ہیں اور جس کے پیشواؤں کی سچ کی آواز کو خاموش کر دیا جاتا ہے
اور جس کی ہواؤں (خبریں، میڈیا) کی لگامیں متعصب لوگوں کے ہاتھ میں ہیں.

افسوس اس قوم پر جواپنی آواز بھی بلند نہیں کر سکتی
(جس کی آواز بھی قید میں ہے.)
لوگوں کی آواز نکلتی ہے تو صرف ظالم فاتحین کی واہ واہ کرنے کیلئے اورغنڈوں کو اپنا ہیرو تسلیم کرنےکے لئے.
اور جس کا مقصد دنیا پر جبراورتشدد سے راج کرنا ہے۔

افسوس اس قوم پر جو اپنے عقائد کے علاوہ کوئی اور عقیدہ نہیں مانتی
اور جواپنی ثقافت کے علاوہ کوئی اور ثقافت ماننے کی روادار نہیں

افسوس ان لوگوں پر جن کی سانس بھی پیسہ پہ چلتی ہے۔
(استحصال سے حاصل ہونے والی) دولت کے نشہ میں دھت سوئے پڑے ہیں (بیدارئ ضمیر کی کوئی خواہش بھی نہیں)

…افسوس اس قوم پر
آہ …افسوس صد افسوس… ان لوگوں پر جو اپنے بنیادی حقوق لٹ جانے پر بھی خاموش رہتے ہیں۔
اوراس طرح ان کی آزادی بھی چھین لی جاتی ہے ۔

… ہائے اے میرے وطن… تیرے آنسو .. ……اے آزادی کے لئے حاصل کی گئی شاد باد سرزمین …..

امریکی شاعر”لارنس فرلنگٹی“ کی مشہور نظم
— Pity the Nation – ‘After Khalil Jabran’ —
جو اس نے 2007 میں امریکہ کی اعراق پہ ناحق ظالمانہ جنگ مسلط کرنے کے بارے امریکی قوم کیلئے لکھی تھی مگراب ہمارے حسب حالات لگتی ہے.
مفہومی ترجمہ : فیصل آفاق
——————————————————————————————————–

Pity the nation whose people are sheep,
and whose shepherds mislead them.
Pity the nation whose leaders are liars, whose sages are silenced,
and whose bigots haunt the airwaves.
Pity the nation that raises not its voice,
except to praise conquerors and acclaim the bully as hero
and aims to rule the world with force and by torture.
Pity the nation that knows no other language but its own
and no other culture but its own.
Pity the nation whose breath is money
and sleeps the sleep of the too well fed.
Pity the nation — oh, pity the people who allow their rights to erode
and their freedoms to be washed away.
My country, tears of thee, sweet land of liberty.

“Pity the Nation (After Khalil Jabran) ”
– Poem by ~Lawrence Ferlinghetti~
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3879764415587396