افسوس صد افسوس
ساکشی صدف: خود کشی کرنے والی اردو کی ایک اور شاعرہ
Feb 08, 2024
نوجوان شاعرہ ساکشی صدف خوش اخلاق ، خوش اطوار ، خوش شکل نے آج سہ پہر خود کشی کرلی ۔۔۔ انھوں نے بہت جلد ادبی حلقوں اپنی شناخت بنائی ،اور شہرت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔۔۔
اپنی انکھوں سے کئی شور سنا سکتے ہیں
رہ کے خاموش بھی ہم شور مچا سکتے ہیں
دوست دشمن یا اور کوئی رشتہ ہو
صرف وہ کیجئے جو آپ نبھا سکتے ہیں
ہم کو دنیا کے اجالوں سے بہت نفرت ہے
ہم چمکتا ہوا سورج بھی بجھا سکتے ہیں۔
….
مذکورہ غزل دو دن قبل ادبی گروپس اور سوشل اکاؤنٹ پر شئیرکی تھی
