پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

افسانہ : رہبانیت۔۔!! مصنف : خلیل جبران۔۔!! •••••…

افسانہ : رہبانیت۔۔!!
مصنف : خلیل جبران۔۔!!
•••••

آج سے، بہت پہلے یہاں بہت دور پہاڑوں میں ایک راہب کا مسکن تھا۔۔ اس کی روح پاک تھی اور ضمیر روشن۔۔ زمین و آسمان کے تمام جان دار جوق در جوق اس کے حضور میں آتے، اور وہ ان سے باتیں کرتا۔۔ وہ بڑے انہماک اور شوق سے اس کی باتیں سنتے اور اس کے گرد جمع رہتے یہاں تک کہ سورج ڈھلے وہ انہیں اپنی دعاؤں کے ساتھ جنگل کی ہوا کے سپرد کر دیتا۔۔۔

ایک شام جب وہ محبت کے متعلق بات چیت کر رہا تھا۔۔ تو ایک شیرنی نے اپنا سر اٹھایا اور راہب سے پوچھا۔۔۔

" حضور آپ ہم سے تو محبت کی کہانیاں کہہ رہے ہیں لیکن خود آپ کی اپنی جورو کہاں ہے۔۔؟ "

راہب بولا :

" میری کوئی جورو نہیں ہے۔۔ "

اس پر چرندوں، پرندوں، درندوں کے اس انبوہ میں حیرت و استعجاب کی ایک لہر دوڑ گئی ، اس کی کوئی نہیں سنتا تھا۔۔۔ سب اپنی ہانکتے جاتے تھے۔۔۔ قیامت کا شور بے پناہ شور بپا تھا۔۔

" یہ ہمیں محبت کرنے کا۔۔ "

گھر بسانے کا درس کیوں دے سکتا ہے۔۔ جب کہ اس نے خود نہ کبھی محبت کی، نہ کبھی گھر بسایا۔۔!!

اس نفرت میں وہ اسے اکیلا چھوڑ کر چل دیئے۔۔

اور رات ، راہب چٹائی پر اوندھا پڑا روتا رہا اور اپنا سینہ پیٹتا رہا !!

••••••
حوالہ : کلیات خلیل جبران
مرتب : حیدر جاوید سید
انتخاب و ٹائپنگ احمد بلال

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2766797813550734