اعزاز احمد کا یومِ پیدائش
December 25, 1942
نام اعزاز احمد اور تخلص آذر ہے۔ ۲۵؍دسمبر ۱۹۴۲ء کو بٹالہ (بھارت)میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) ،ایم اے (پنجابی) اور ایم اے (سیاسیات) کے علاوہ ایجوکیشن اور قانون کی ڈگریاں حاصل کیں۔کچھ عرصہ شعبہ تدریس سے اور کچھ عرصہ وکالت سے منسلک رہنے کے بعد ۱۹۷۴ء میں وزارت اطلاعات ونشریات کے ذیلی محکمے پاکستان نیشنل سینٹر میں بطور ریذیڈنٹ ڈائرکٹر کے منصب پر فائز رہے۔ بعدازاں بحیثیت ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اسی محکمے سے وابستہ رہے۔ یہ اردو کے علاوہ پنجابی میں بھی شاعری کرتے ہیں ۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’دھیان کی سیڑھیاں‘(نظمیں ، غزلیں)، ’محبت شعلہ تھی‘(نظمیں اور گیت)، ’تتلی ، پھول اور چاند‘(بچوں کے لیے نظمیں اور گیت)، ’دھوپ کا گلابی رنگ‘ اعزاز احمد آذر طویل مدت سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔16 مئی 2015ء کو وفات پائی
..
درخت جاں پر عذاب رت تھی نہ برگ جاگے نہ پھول آئے
بہار وادی سے جتنے پنچھی ادھر کو آئے ملول آئے
نشاط منزل نہیں تو ان کو کوئی سا اجر سفر ہی دے دو
وہ رہ نورد رہ جنوں جو پہن کے راہوں کی دھول آئے
وہ ساری خوشیاں جو اس نے چاہیں اٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیں
ہمارے حصے میں عذر آئے جواز آئے اصول آئے
اب ایسے قصے سے فائدہ کیا کہ کون کتنا وفا نگر تھا
جب اس کی محفل سے آ گئے اور ساری باتیں ہی بھول آئے
وفا کی نگری لٹی تو اس کے اثاثوں کا بھی حساب ٹھہرا
کسی کے حصے میں زخم آئے کسی کے حصے میں پھول آئے
بنام فصل بہار آذرؔ وہ زرد پتے ہی معتبر تھے
جو ہنس کے رزق خزاں ہوئے ہیں جو سبز شاخوں پہ جھول آئے
….

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔