اس واحد زبان میں جو وہ جانتی تھیں، تمام اشیاء کی جنس مقرر ہے-صرف جاندار ہی نہیں بلکہ تمام اشیاء کی، قالین، کپڑے، کتابیں،، قلم، آلات َموسیقی -ہر شے یا تو مذکر ہے یا مونث، مرد ہے یا عورت ہر شے، ان کے اپنے بچے کے سوا، بے شک انھیں معلوم تھا کہ اِن جیسوں کے لیے بھی ایک لفظ ہیں، "ہجڑا" بلکہ کے دو لفظ ہیں ہجڑا اور زنخہ لیکن محض دو لفظوں سے مل کر کوئی زبان تو نہیں بن جاتی__! کیا زبان سے باہر جینا بھی ممکن ہے__؟؟ ظاہر ہے یہ سوال الفاظ میں ڈھل کر نہیں آیا، کسی فصیح جملے کی صورت میں یہ شکم سے نکلی ایک بےصوت ازلی چیخ کی صورت میں مخاطب ہوا تھا
????مبتلائے آزار شہروں پر بارش کون سی زبان میں ہوتی ہے ????
(ادبی ترجمے، کے موضوع پر مشتمل ڈبلیو-جی سلیبڈ لیکچر-ارون دھتی راے نے یہ خطبہ 5جون 2018کو برٹش لائبریری، لندن میں پیش کیا گیا تھا )
ترجمہ ????ارجمند آراء دہلی
????انتخاب و ٹایپنگ ????احمد نعیم بہ شکریہ "سہ ماہی امروز" اپریل ستمبر 2020شمارہ نمبر 14/15اڈیٹر ابوالکلام قاسمی علی گڑھ بھارت
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2945342852362895

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔