اس ناول کی طرف متوجہ ہونے کی واحد وجہ اس کا رائٹر ہی تھا خیال یہ پیدا ہوا کہ کیوں نا اسی سے ہی والٹئیر کے فلسفے سے تعارف کا آغاز کیا جائے چونکہ والٹئیر بنیادی طور پر فلسفی ہیں لہذا میرا خیال تھا کہ اس ناول کے مرکزی کردار میں ان کے فلسفے کی چھاپ کثرت سے موجود ہو گی اس 157 صفحات کے ناول میں اس کے مرکزی کردار کاندید کے ساتھ ساتھ پانگلوس اور مارٹن نامی دو مزید فلسفیوں سے آپ کا سابقہ پڑے گا اور یہ تینوں مختلف ادوار اور مسافتوں کے دوران پیش آنے والے واقعات پر دلچسپ مباحث کرتے نظر آئیں گے
کیونے گوند نامی خوبصورت حسینہ کے حُسن کے زیر اثر اس کے عشق میں کاندید کا جلتا ہوا دل جسے حالات کی زد میں آکر جدائی کا دُکھ اٹھانا پڑتا ہے اور یہ دکھ اور بےقراری اس کی زندگی کے تمام فلسفوں پر بھاری رہتا ہے مگر اس سب بےقراری اور شدید آرزو میں طویل خجل خواری کے بعد وصل کے لمحے جب وہ اپنی خوبصورت محبوبہ کی گردن اور سُکڑے ہوۓ سینے اور اس کے ہاتھوں پر پڑی جھریوں کو دیکھتا ہے تو لڑکھڑا سا جاتا
جبکہ دوسری طرف کاندید کی اس خوبصورت محبوبہ کی وہ تجربہ کار بڑھیا جس کے کولہوں سے گوشت اتار لیا جاتا ہے کی سرگزشت کی کہانی اس ناول میں دلچسپی پیدا کرنے کا ابتدائی رول ادا کرتی ہے
ناول کے اختتامی مراحل میں جب کاندید اور اس کے ہمراہ قسطنطنیہ کے ایک نواعی گاؤں کے ساتھ اپنے فارم کے مکان پر مابعدالطعبیات اور اخلاق کے موضوع پر بحث کر رہے ہوتے ہیں اسی زمانے میں ایک روز ان کی ملاقات ایک مسلمان کسان سے ہوتی ہے جو انہیں اپنے گھر دعوت پر مدعو کرتا ہے اس ضیافت کے اختتام پر ایک سوال کے جواب میں وہ تُرک کسان انہیں بتاتا ہے کہ کام ہم سے تین بڑی برائیوں ملامت بدکاری اور غریبی کو دور رکھتا ہے اور یہ فلسفی زندگی کو قابل برداشت بنانے کے لئے بغیر کسی چوں چراں کے کام میں جُت جاتے ہیں
#کباڑیات
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2735513420012507

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔