اس دنیا میں ایک آدمی تھا روسو،،،اس نے سوشل کنٹریکٹ نام کی ایک کتاب لکھی تھی،،،جب یہ کتاب شائیع ہوئی تو لوگوں نے خوب مذاق اڑایا،،،لیکن جب اس کا دوسرا ایڈیشن شائیع ہوا تو اسکی جلد باندھنے کے لئے ان کے جسم کا چمڑا استعمال کیا گیا تھا،،،
I was born ill and weak, My birth was the first of my misfortunes!!! (Rousseu)
روسو 28 جون 1712 کو جنیوا(سوئیٹزر لینڈ) میں پیدا ہوا،،،
وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا،،،،اس کا باپ گھڑیوں کا کاریگر تھا،،،لیکن اس پیشے کو چھوڑ کر وہ ڈانس ماسٹر بن گیا،،،روسو کی ماں سے شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اس نے اس غریب عورت کو چھوڑدیا،،،
بقول روسو”میں اپنے والدین کے ملاپ کی قابلِ رحم پیداوار تھا،،،دس ماہ کے بعد میں پیدا ہوا،بیماری اور کمزوری کی حالت میں میں اپنی ماں کی زندگی کے بدلے میں پیدا ہوا اور میری پیدائش میری بدقسمتیوں میں پہلی بدقسمتی تھی،،،”
روسو نے بارہ برس کی عمر میں سکول کو خیر باد کہ دیا تھا اور بہت سے ہنر سیکھے لیکن کسی بھی ہنر کو بطور پیشہ اختیار نہیں کیا،،،
آخر کار اس کی کوششیں فیاسکو(Fiasco) میں اختتام پذیر ہوئیں جہاں اس نے ایک چھوٹا سا ہوٹل کھولا اور ایک لڑکی ملازمہ رکھی اور وہی لڑکی جس کا نام Therese Levasseue تھا جو بعد ازاں اس کی بیوی بنی اور اس نے روسو کے پانچ عدد بچوں کو جنم دیا،،،
اس کی بیوی بلکل ان پڑھ تھی حتی کہ وہ مہینوں کے نام تک نہیں جانتی تھی،،،لیکن وہ اس کو گالی گلوچ کرنے اور حتی کہ مارنے تک میں بڑی سمارٹ تھی،،،
1749 کا سال روسو کی زندگی میں اہم موڑ ثابت ہوا اور ایک چانس نے اس کو زندہ جاوید اور لازوال کردیا،،،اکیڈمی آف ڈیجن(ACADEMY OF DIJON) نے درج ذیل عنوان پر بہترین مضمون لکھنے والے کے لئے انعام کا اعلان کیا،،،
"کیا سائینس اور آرٹ کی ترقی نے بگاڑ میں اضافہ کیا ہے اور اخلاقی حالت کو پاک کیا ہے،،،”
اس نے ایک مضبوط دلیل سوچی کہ سائینس اور آرٹس کی ترقی نے انسانی اخلاق کو مائیل بہ زوال کیا ہے،،، اور مضمون لکھ دیا،،،روسو انعام جیت گیا۔۔۔۔۔۔
اس کے بعد اس کی ترقی کا سفر شروع ہوگیا حتیٰ کہ 1762 میں اس نے "سوشل کنٹریکٹ” کتاب تحریر کرڈالی جس نے اس کو ہمیشہ کے لازوال کردیا،،،اس کتاب نے فرانس کی عوام کو نئی جلا بخشی اور یہی کتاب انقلاب فرانس 1789 کی ایک اہم وجہ بنی تھی،،،
اس کی کتاب سوشل کنٹریکٹ (معاہدہ عمرانی) نے حکومت فرانس کی اہانت کی اور حکومت فرانس نے اس کی گرفتاری کا حکم دے دیا،،،وہ بھاگ کر جنیوا چلا گیا جہاں ڈیموکریٹک کونسل نے اس کی کتاب کو جلادیا اور اس کو مار ڈالنے کی دھمکی بھی دی،وہ جرمنی میں پناہ گزین ہوگیا جہاں ایک مشتعل ہجوم اس پر حملہ اور ہوا،،،
پھر وہ انگلینڈ چلا آیا جہاں صرف ایک آدمی ہیوم نے اس کو اپنی میزبانی میں لے لیا،،،کچھ عرصہ بعد اس نے اندازہ لگایا کہ ہیوم اس کو زہر دینے کی ساز باز کر رہا ہے،،،
"ہر کوئی مجھ سے نفرت کرتا ہے بوجہ میری انسانیت سے محبت”
بلآخر اس کو اپنے قتل کئے جانے کا خوف خودکشی کی جانب راغب کرگیا۔۔۔۔۔۔۔۔
روسو کی تخلیقات:(Writngs)
1-Origin of Inequality (غیر مساوات کی بنیاد 1753)
2-Essay onPolitical Economy (پولیٹیکل ایکونومی پر مضمون 1762)
3-Social Contract (معاہدہ عمرانی 1762)
Written by:
Yasir Chaudhary
یاسر چوہدری ✍️🥀
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3117574735139705

Comments
7 responses to “اس دنیا میں ایک آدمی تھا روسو،،،اس نے سوشل کنٹریکٹ نام کی ایک کتاب لکھی تھی،،،جب…”
شاہنواز حیدر ہائم
روسو کی خودنوشت بھی ہے۔
میں روسو کے بارے ہی میں پڑھ رہا ہوں مگر وہاں تو ڈانس ماسٹر کا ذکر تک نہیں ہے
He was philospher sociologist and composer
اچھی تلخیص کی آپ نے چوہدری صاحب۔ !
Great job
"Love is the dawn of marriage and marriage is the sunset of love. ” Rouseu.
صاحبان، اگر ممکن ہوتو اس لائن کا اردو میں ترجمہ کردیں_