پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ارشادالرحمٰن عرش صدیقی کی پیدائش Jan 21, 1927 افس…

ارشادالرحمٰن عرش صدیقی کی پیدائش
Jan 21, 1927

افسانہ نگار, نقاد, محقق, ادیب, شاعر
مُلتان(پنجاب) , پاکستان
وفات
1997-04-08 مُلتان (پنجاب) – پاکستان

منتخب کلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسے کہنا دسمبر آگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عرش صدیقی
اسے کہنا دسمبر آگیا ہے
دسمبر کے گزرتے ہی برس ایک اور ماضی کی گپھا میں
ڈوب جائے گا
اسے کہنا دسمبر لوٹ آئےگا
مگرجو خون جسموں میں
سو جائے گا وہ نہ جاگے گا
اسے کہنا ہوائیں سرد ہیں اور زندگی کی کہرے کی
دیواروں پر لرزاں ہے
سے کہنا شگوفے ٹہنیوں پر سو رہے ہیں
اور ان پر برف کی چادر بچھی ہے
اسے کہنا اگر سورج نہ نکلے گا
تو برف کیسے پگھلے گی
اسے کہنا لوٹ آئے
………….
بیٹھا ہوں وقف ماتم ہستی مٹا ہوا – ارشادالرحمٰن عرش صدیقی

بیٹھا ہوں وقف ماتم ہستی مٹا ہوا
زہر وفا ہے گھر کی فضا میں گھلا ہوا

خود اس کے پاس جاؤں نہ اس کو بلاؤں پاس
پایا ہے وہ مزاج کہ جینا بلا ہوا

اس پر غلط ہے عشق میں الزام دشمنی
قاتل ہے میرے حجلہء جاں میں چھپا ہوا

ہیں جسم و جاں بہم یہ مگر کس کو خبر ہے
کس کس جگہ سے دامن دل ہے سلا ہوا

ہے راہوار شوق پہ آسیب بے دلی
رکھا ہے کب سے سامنے ساغر بھرا ہوا

حاصل ہے جس کو عرش فضاؤں میں اختیار
وہ دل کے ساتھ کھیل رہا ہے تو کیا ہوا

ارشادالرحمٰن عرش صدیقی