منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

ارجنٹائن کے معروف شاعر اور ادیب "خورخے لوئیس بورخی…


ارجنٹائن کے معروف شاعر اور ادیب "خورخے لوئیس بورخیس” کی ایک نظم

"تم”

ساری دنیا میں ایک آدمی پیدا ہوا
ایک آدمی مرگیا
زور ڈالنے کے لئے شماریات کے علاوہ کچھ نہیں
ایک ناممکن ترمیم
اس سے کم غیر ممکن نہیں
کہ بارش کی خوشبو کو دو راتیں قبل کے تمہارے خواب سے ملادیا جائے
وہ شخص یولیسس، ہابیل یا قابیل
جس نے پہلے پہل ستاروں کی کہکشاں کی تشکیل کی
جس نے پہلا اہرام بنایا
جس نے تبدیلیوں کی کتاب کے ھیگا گرام پر افسوس کیا
وہ لوہار، جس نے ھینگسٹ، آئی نر، ٹیمبر سکیلور
کی تلواروں پر پراسرار نشان کھودے
وہ کتاب بیچنے والا، جس نے سیموئیل جانسن، وولیٹیئر
کو باپ کی مانند پرورش کیا
باغبان ڈارون اپنے بحری جہاز بیل پر
موت کے کمرے میں ایک یہودی
وقت، تم اور میں
محض ایک تنہا شخص لڑائی کے دوران
ٹرائی، مٹیارس، ھیٹنگز اور ٹرافلگر میں مارا گیا
محض ایک تنہا آدمی
ہسپتالوں، کشتیوں میں، دردناک تنہائی کے باعث
عادت اور محبت کے کمروں میں مارا گیا
ایک تنہا انسان نے طلوع آفتاب کی وسعت پر غور کیا
ایک تنہا انسان نے اپنی زبان پر تازہ پانی کی پیاس
پھل اور گوشت کی خوشبو کو رہنے دیا
میں اسی منفرد، تنہا انسان کی بات کرتا ہوں
جو ہمیشہ اکیلا ہے

*~*~*~*~*~*
مترجم: انور زاہدی


بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2051187075111815