پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

ادب کے نوبیل انعام یافتہ پہلے جاپانی ادیب یاسوناری…

ادب کے نوبیل انعام یافتہ پہلے جاپانی ادیب یاسوناری کاواباٹا کا آج 121واں یوم پیدائش ہے۔

یاسوناری کاواباٹا 1968ء میں پہلے جاپانی ادیب بنے جنہیں ادب کے نوبیل انعام سے نوازا گیا۔ کاواباٹا جنہوں نے 16 اپریل 1972ء کو بظاہر خود کو گیس کے ذریعے ہلاک کیا، لیکن ان کی بیوہ سمیت متعدد قریبی ساتھیوں نے ان کی موت کو حادثاتی قرار دیا تھا۔ ڈونلڈ رچی کے مطابق کاواباٹا نے نہانے کی تیاری کے دوران غلطی سے گیس کے پلگ کو کھلا چھوڑ دیا۔ بہت سے نظریات کے مطابق کاواباٹا کے خود کو ہلاک کرنے کی ممکنہ وجوہات میں ان کی صحت کی خرابی (پارکنسن کا مرض لاحق ہونا)، شادی کے علاوہ ناجائز تعلقات یا 1970ء میں اپنے دوست یوکیو میشیما کی خود کشی کا صدمہ شامل ہیں۔

کاوباٹا ناول نگار کے علاوہ افسانہ نگار بھی تھے۔ ان کے کاموں نے وسیع پیمانے پر بین الاقوامی توجہ حاصل کی اور اب بھی وسیع پیمانے پر پڑھا جا رہا ہے۔ یاسوناری کاواباٹا آج سے 121 سال پہلے 11 جون 1899ء کو اوساکا جاپان میں پیدا ہوئے۔ ابھی ان کی عمر چار برس ہی تھی کہ ان کے والدین انتقال کر گئے اور انہیں ان کے دادی دادا نے پالا، دادی دادا کی وفات کے بعد وہ اپنے ننھیال چلے گئے، جہاں سے انہیں بورڈنگ سکول بھیجا گیا، جہاں وہ بذریعہ ٹرین جاتے تھے۔کاواباٹا کا بہت سے کام ان کی زندگی میں دوری کے احساس کی نمائندگی کرتا ہے۔ وہ اکثر یہ تاثر دیتے ہیں کہ ان کے کرداروں نے ان کے چاروں طرف ایک دیوار بنائی ہے جو انہیں تنہائی میں مبتلا کرتی ہے۔ نوجوانی میں کاواباٹا کو رابندرناتھ ٹیگور کی تحریروں نے بھی متاثر کیا۔

فکشن لکھنے کے علاوہ کاواباٹا نے ایک رپورٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ خاص طور پر مینیچی شمبون کے لئے۔ اگرچہ کاواباٹا نے دوسری جنگ عظیم کے دوران عسکریت پسندوں کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن اس کے بعد کی سیاسی اصلاحات میں بھی انہوں نے کم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ بقول کاواباٹا جنگ نے ان کے کام پر سب سے زیادہ اثر کیا۔

نوبیل کمیٹی نے انہیں نوبیل انعام برائے ادب سے نوازتے ہوئے کہا "ان کی داستانوں کی مہارت جو بڑی مہارت کے ساتھ جاپانی ذہن کے جوہر کو ظاہر کرتی ہے" ، نوبیل کمیٹی نے ان کے تین ناول "سنو کنٹری"، "تھاوزنڈ کرینز" اور "دی اولڈ کیپیٹل" کا حوالہ دیا۔ کاواباٹا کے نوبیل خطبے کا عنوان "جاپان: دی بیوٹی فل اینڈ مائی سیلف" (جاپان: خوبصورت اور میری ذات) تھا۔ زین بدھ مت تقریر کا ایک مرکزی محور تھا۔ زین بدھ مت کی عمومی مشق کرنے والوں اور عام طریقہ کار کے لئے اس میں بہت کچھ تھا اور یہ کہ بدھ مت کی دوسری اقسام سے یہ کس طرح مختلف ہے۔ انہوں نے اپنے خطبے میں کہا: "ان میں سے جو چیزوں کو سوچ دیتے ہیں، کیا کوئی ایسا ہے جو خودکشی کا نہیں سوچتا؟"

راشد بٹ


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2789649941265521