پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اختر شيرانی نکھر کيوں گيا آج سورج کا نور کوئی بات …

اختر شيرانی
نکھر کيوں گيا آج سورج کا نور
کوئی بات تو آج ہو گی ضرور
خوشی سی ہے چھائی ہو ئی دور دور
سماں ہے سہانا نئے سا ل کا
مبارک ہو آنا نئے سال کا
زمانے نے کاٹے مصيبت کے دن
يہ راتيں خوشی کی يہ راحت کے دن
مٹا رنج ، آئے مسرّت کے دن
يہ پيارا زمانہ نئے سال کا
مبارک ہو آنا نئے سال کا
جو ہونا تھا پچھلے برس ہو چکا
کوئی ہنس چکا اور کوئی رو چکا
کو ئی پڑھ چکا اور کوئی سو چکا
سنا ۆ فسانہ نئے سال کا
مبارک ہو آنا نئے سال کا
نئے سال کيا کر دکھا ۆ گے تم؟
کہو کس طرح نا م پاۆ گے تم؟
قدم آگے کيوں کر بڑھاۆ گے تم؟
کہ يہ ہے زمانہ نئے سال کا
مبارک ہو آنا نئے سال کا
دل و جاں سے پڑھنے ميں محنت کرو
ہر اپنے پرائے سے الفت کرو
اِدھر يا اُدھر دھيان تم مت کرو
يہی ہے ترانہ نئے سا ل کا
مبارک ہو آنا نئے سال کا