احمد فراز۔۔۔۔!!!
احمد فراز۔۔۔۔!!!
Comments
25 responses to “احمد فراز۔۔۔۔!!!”
-
دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے
تو نہیں ہوتا تو ہر شے میں کمی رہتی ہے
اب کے جانے کا نہیں موسم گر یہ شاید
مسکرائیں بھی تو آنکھوں میں نمی رہتی ہے
عشق عمروں کی مسافت ہے کسے کیا معلوم؟
کب تلک ہم سفری ہم قدمی رہتی ہے
کچھ دلوں میں کبھی کھلتے نہیں چاہت کے گلاب
کچھ جزیروں پہ سدا دھند جمی رہتی ہےاحمد فراز۔۔۔!!
-
ہم سے کیوں مانگے حسابِ جاں کوئی جب عمر بھر
کون ہیں، کیا ہیں، کہاں ہیں؟ ان سوالوں میں رہے
بدظنی ایسی کہ غیروں کی وفا بھی کھوٹ تھی
سوئے ظن ایسا کہ ہم اپنوں کی چالوں میں رہےاحمد فراز ۔۔!
-
اب دل کی تمنا ہے تو اے کاش یہی ہو
آنسو کی جگہ آنکھ سے حسرت نکل آئےاحمد فراز ۔۔!!
-
دل کو تری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہے
اور تجھ سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتااحمد فراز ۔۔۔!
-
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھے
تو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
تو محبت سے کوئی چال تو چل
ہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
دل دھڑکتا نہیں ٹپکتا ہے
کل جو خواہش تھی آبلہ ہے مجھے
ہم سفر چاہیے ہجوم نہیں
اِک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
کوہ کن ہو کہ قیس ہو کہ فراز
سب میں اِک شخص ہی ملا ہے مجھےاحمد فراز۔۔۔!!
-
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزل
کوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہااحمد فراز ۔۔!!
-
ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام ترا ۔۔۔۔
کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھےاحمد فراز ۔۔!!
-
تم تکلف کو بھی اخلاص سمجھتے ہو فرازؔ
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والااحمد فراز ۔۔!!
-
اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیب
اتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہماحمد فراز ۔۔۔!!
-
قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے
دل وہ بے مہر کہ رونے کے بہانے مانگے
اپنا یہ حال کہ جی ہار چکے، لٹ بھی چکے
اور محبت وہی انداز پرانے مانگے
ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتے
خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے
دل کسی حال پہ مانے ہی نہیں جانِ فراز
مل گئے تم بھی تو کیا اور نہ جانے مانگےاحمد فراز ۔۔۔!!
-

-

-

-

-

-

-

-

-
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم
تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آاحمد فراز ۔۔!!
-
فاصلے قرب کے شعلوں کو ہوا دیتے ہیں
میں تیرے شہر سے دور اور تو میرے دھیان میں ہے ۔ -
جب تلک دور ہے تو تیری پرستش کر لیں
ہم جسے چھو نہ سکیں اسے خدا کہتے ہیں ۔ -
یہ کیا ہر ایک سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فراز تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی -
تیری قربت کے لمحے پھول جیسے
مگر پھولوں کی عمریں مختصر ہیں
احمد فراز
-
اداسیوں کا سبب کیا کہیں بجز اس کے
یہ زندگی ہے، پریشانیاں تو ہوتی ہیںفراز صاحب
????❤️ -
یوسف نہ تھے مگر سر۔بازار آگئے
خوش فہمیاں یہ تھیں کہ خریدار آگئےآواز دے کے چھپ گئی ہر بار زندگی
ہم ایسے سادہ دل تھے کہ ہر بار آگئےاحمد فراز
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔