پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احمد صغیر صدیقی انتقال September 12, 2017 دو ہزار…

احمد صغیر صدیقی انتقال
September 12, 2017

دو ہزار سے زائد غیر ملکی کہانیوں کا ترجمہ کرنے والے سینئر مترجم احمد صغیر صدیقی آج صبح امریکا میں انتقال کر گئے۔ احمد صغیر صدیقی ترجمے کے لیے بہترین عالمی کہانیوں کا انتخاب کرنے کیوجہ سے بہت مشہور تھے۔ انکا جنم 1938 یو پی انڈیا میں ہوا تھا، وہ زرعی ترقیاتی بنک کے ڈپٹی ڈائریکٹر عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ انکی ترجمہ کردہ کہانیوں کے چار مجموعے شایع ہوئے، جن میں "دنیا کے بہترین کہانیاں” "دنیا کی مختصر بہترین کہانیاں” "دنیا کی بہترین عجیب کہانیاں” اور "دنیا کے بہترین اسیب کہانیاں” شامل ہیں۔ انہوں نے نفسیات اور پر اسرار علوم پر بھی دو درجن سے زائد کتابیں لکھی۔ مترجم ہونے کے ساتھ وہ ایک بہترین شاعر، ادیب اور نقاد بھی تھے۔ بطور نقاد انکے تنقیدی مضامین کا مجموعہ گوشے اور جالے کے نام سے 2002 میں شایع ہوا۔ اور بطور شاعر انکے چار شعری مجموعے "سمندری انکھیں” 1972 "کاسنی گلپوش دریچے” 1982 "اطراف” 1992 اور "لمحوں کی گنتی” 2002 میں شایع ہوئیں۔ انہوں نے افسانوں کا انتخاب کرکے "ادھ کھلی کھڑکیاں” کے نام سے ایک کتاب بھی مرتب کی تھی۔ وہ پاکستان کے مشہور ڈائجسٹوں میں مسلسل لکھتے رہے، اور ہندو پاک کے تقریبا سبھی قابل ذکر ادبی جرائد میں انکی شاعری تنقید اور افسانوں کو جگہ ملتی رہی، وہ تین ماہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، جون میں اپنے بیٹے کے پاس امریکہ جاتے ہوئے ہوائی سفر کے دوران دل کے دورے کا شکار ہوئے تھے، وہاں اسپتال میں دو ماہ کے علاج کے بعد گھر منتقل ہوئے تھے لیکن انکی صحت دن بدن گرتی چلی جارہی تھی۔