احمد سبحانی آکاشؔ
فضائے خُلد کو اپنے خلاف کون کرے
جمالِ یار سے اب اِنحراف کون کرے
منائے کون اُسے، وہ اگر خفا ہی نہ ہو
خطا نہ ہو تو کسی کو مُعاف کون کرے
نظر کی کار گُزاری ہی جب نہ ہو بس میں
پھر آئنے سے بَھلا اِختلاف کون کرے
تِرے لیے بھی کوئی لمحۂ تَحیّر ہو
تِرے حضوُر مگر اِنکشاف کون کرے
تمام عُمر کسے سونپ دے کوئی اپنی
تمام عُمر یہاں اعتکاف کون کرے
بَھرم بنا ہی رہے اُس کے سامنے آکاشؔ
طلب شدید سہی ، اعتراف کون کرے
آکاشؔ

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔