پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

احساس (راجستھانی ادب سے ایک منظر) بدرو ، بھدا اور توندیلا جاگیردار باغ کی بارہ…

احساس

(راجستھانی ادب سے ایک منظر)

بدرو ، بھدا اور توندیلا جاگیردار باغ کی بارہ دری میں تخت پر گرے تکیے کے سہارے بیٹھا حقہ پی رہا تھا ۔ چند قدم کے فاصلے پر ایک بوڑھی جس کے بدن پر چیتھڑے لپٹے ہوئے تھے اور جس کا چہرہ بھوک ، بڑھاپے اور شاید موت کی کشمکش کا بھی آئینہ دار تھا پڑی دم توڑ رہی تھی۔ جاگیردار کی نظر بوڑھی پر پڑی ، کالو باغبان کو آواز دے کر بلایا گیا۔

کیوں جی! یہ چڑیل باغ میں کیسے آئی ۔

” مجھے نہیں معلوم سرکار !!

اچھا اسے نکال دو

جی سرکار !”

جلدی کر ! ”

نوجوان باغبان آگے بڑھا، میلی کچیلی گندہ، غلیظ اور عفونت سے بھر پور عالمِ نزع یا عالم گرسنگی میں بے ہوش بڑھیا کے پاس پہنچا ۔ یہ تو مر رہی ہے۔ ارے ؛۔ منھ ہی منھ میں وہ بڑبڑایا۔ پھر خاموش کھڑا ہو گیا جیسے سنگ سیاہ کا مجسمہ ہو….

” کیا کر رہا ہے حرامی کالو نکال نہیں چکتا "_______

کالو نے بوڑھی کو کاندھے پر اٹھا لیا اور باغ سے نکل گیا .

رات کو دو بجے کالو کی کوٹھری میں بوڑھیا بستر پر بیٹھی ٹکڑ ٹکڑ چاروں طرف دیکھ رہی تھی اور کالو کی بیوی اُس کے سامنے دودھ کا گلاس لئے کھڑی تھی________

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3881411428756028


Comments

7 responses to “احساس (راجستھانی ادب سے ایک منظر) بدرو ، بھدا اور توندیلا جاگیردار باغ کی بارہ…”

  1. Beshk ahsas bari dolat h..

  2. Kitni takleef aur majboori me haat phailaya hoga۔

  3. Bitter reality of our society

  4. ہ امیدی کے ساتھ امید بھر نظریں۔۔۔

  5. کالو بازی لیں گیا
    ہزاروں جاگیردار کالو کی جوتی کی نوک پر

  6. Ehsaas hi zindgi ka maqsad