پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اتنے پایاب نہیں ہیں کہ ہر اک کو مل جائیں ھم تو رہت…

اتنے پایاب نہیں ہیں کہ ہر اک کو مل جائیں
ھم تو رہتے ہیں سمندر میں گہر کی صورت
فراست رضوی


Comments

9 responses to “اتنے پایاب نہیں ہیں کہ ہر اک کو مل جائیں ھم تو رہت…”

  1. بھائی معذرت کے ساتھ اردو درست کر لیں۔ یہ لفظ (گوہر) ہے گہر نہیں

  2. فراست رضوی کایہ شعر لاجواب ہے

  3. یہ محبت کا جو انبار پڑا ہے مجھ میں
    اس لیے ہے کہ مرا یار پڑا ہے مجھ میں
    چھینٹ اک اُڑ کے مری آنکھ میں آئی تو کُھلا
    ایک دریا ابھی تہہ دار پڑا ہے مجھ میں
    میری پیشانی پہ اُس بل کی جگہ ہے ہی نہیں
    صبر کے ساتھ جو ہموار پڑا ہے مجھ میں
    ہر تعلق کو محبت سے نبھا لیتا ہے
    دل ہے یا کوئی اداکار پڑا ہے مجھ میں
    کس نے آباد کیا ہے مری ویرانی کو
    عشق نے؟ عشق تو بیمار پڑا ہے مجھ میں
    میرے اُکسانے پہ میں نے مجھے برباد کیا
    میں نہیں، میرا گنہگار پڑا ہے مجھ میں
    مشورہ لینے کی نوبت ہی نہیں آ پاتی
    ایک سے ایک سمجھدار پڑا ہے مجھ میں
    اے برابر سے گذرتے ہوئے دکھ، تھم تو سہی
    تجھ پہ رونے کو عزادار پڑا ہے مجھ میں
    میرا ہونا ، میرے ہونے کی گواہی تو نہیں
    میرے آگے مرا انکار پڑا ہے مجھ میں
    بھوک ایسی ہے کہ میں خود کو بھی کھا سکتا ہوں
    کیسا یہ قحط لگاتار پڑا ہے مجھ میں

جواب دیں