پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اب تو میرے حال پر لطف و کرم فرمائیے ہو چکے ہونے جو تھے جور و جفا دو چار دن وہ پ…

اب تو میرے حال پر لطف و کرم فرمائیے
ہو چکے ہونے جو تھے جور و جفا دو چار دن

وہ پری کہتا ہے دیوانہ بنا کر زلف کا
قصد لو، جا کر کرو اپنی دوا دو چار دن

یہ بڑا اندھیر ہے اِک رات بھی آئے نہ تم
چاندنی کیا کیا ہوئی اے مہ لقا دو چار دن

واہ رے وعدہ ترا قربان وعدے کے ترے
ایک دن کے ہو گئے اے بے وفا دو چار دن

اے بتِ کافر تری اللہ رے بے پروائیاں
آشنا دو چار دن، نا آشنا دو چار دن

مدعائے وصل سن کر وہ صنم کہنے لگا
بیٹھ کر مسجد میں کر، یادِ خدا دو چار دن
(میر وزیر علی صبا لکھنوی)