منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی …. تعلیم س…


ابولاعظم سید احمد حسین امجد حیدرآبادی
….
تعلیم سے جاہل کی جہالت نہ گئی
نادان کو اُلٹا بھی تو نادان رہا
….
دیوانگی پہ میری ہنستے ہیں عقل والے
تیری گلی کا رستہ پوچھا تیری گلی میں
….
کس متن کی تفسیر ہوں، معلوم نہیں
کس ہاتھ کی تحریر ہوں معلوم نہیں
میں ہوں کہ مرے پردے میں ہے اور کوئی
صورت ہوں کہ تصویر ہوں، معلوم نہیں
…..
خالی ہے مکاں، مکیں پیدا کردے
دل میں میرے دل نشیں پیدا کردے
اے مردہ دلوں کو زندہ کرنے والے
شکی دل میں یقیں پیدا کردے
…..