اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

ابن انشا نظم "امن کا آخری دن” گ گاتی ہوئی گولی ہے…

ابن انشا نظم "امن کا آخری دن”
گ گاتی ہوئی گولی ہے کہ گن سے نکلے
کسی گمنام سپاہی کا لاشہ باندھے
گ گبرو ہے کہ بائیس بہاروں میں پلے
ل لاشہ ہے کہ دو روز کے اندر سڑ جائے
پ ہے پنشن کہ سپاہی کو شجاعت کے عوض
ایک پہلو میں ٹھمکتی سی بساکھی دی جائے
ت وہ تمغہ ہے کہ برسوں کی ریاضت سے ملے
اور کسی لاش کی چھاتی پہ چمکتا رہ جائے