پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ کراچی:…

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

کراچی: فلم اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ذہین طاہرہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ ذہین طاہرہ نے پی ٹی وی سمیت نجی چینلز کے مختلف ڈراموں میں لازوال کردار نبھائے۔

اداکارہ ذہین طاہرہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 60 کی دہائی میں کیا اور ڈراما سیریل’’خدا کی بستی‘‘، ’’عروسہ‘‘ ، ’’دستک‘‘،’’ماسی اور ملکہ‘‘،’’شمع‘‘،’’دل دیا دہلیز‘‘ اور’’کہانیاں‘‘ سمیت 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکارہ ذہین طاہرہ نے ڈراموں کے علاوہ کئی فلموں میں کردار نگاری بھی کی، وہ متعدد ڈراموں کی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی رہیں۔ انہوں نے ڈراموں کے ساتھ گلوکاری میں بھی اپنے فن سے شائقین کو محظوظ کیا۔

2013 میں ذہین طاہرہ کو پاکستان ٹیلی ویژن میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ذہین طاہرہ گزشتہ کافی عرصے سے شدید علیل تھیں جب کہ گزشتہ ماہ انہیں عارضہ قلب کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیا تھا۔ ملک کی لیجنڈ اداکارہ کی طبعیت خرابی کی خبر سن کر شوبز سے وابستہ دیگر شخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی گئیں تھیں۔


Comments

25 responses to “إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ کراچی:…”

  1. May allah rest her soul in peace.v respectfully she lived her life.????

  2. May Allah elevate her ranks high in heaven…..Ameen

  3. اللہ انکے درجات بلند کرے آمین????

  4. اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے

  5. اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائیں
    اللہ تعالی ان کی مغفرت کریں
    اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں
    اللہ تعالی ان کی قبر میں آسانیاں پیدا فرمائیں
    الہی آمین یا رب العلامین

جواب دیں